امریکہ میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے فاتح ہونے اور گھریلو سطح پر
500 روپے اور 1000 روپے کے موجودہ نوٹوں کو اچانک غیر قانونی قرار دئے جانے
سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا 900 روپے اچھل کر تین سال کے سب سے زیادہ
اونچی سطح 31،750 روپے فی
دس گرام پر پہنچ گیا۔ چاندی بھی 1150 روپے کی چھلانگ لگا کر پانچ ہفتے کے سب سے زیادہ سطح 45،000 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں مسٹر ٹرمپ کے فاتح ہونے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے 2.15
فیصد یعنی 27.35 ڈالر چڑھ کر 1300.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔